سیکرٹری صحت بلوچستان دوستین خان جمالدینی نے شیخ زید ھسپتال کوئٹہ میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کے لیے PCR لیبارٹری کا افتتاح کر دیا۔
کوئٹہ (امروز نیوز)
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ھیلتھ بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو , ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ زید ھسپتال کوئٹہ کے ڈاکٹر عبدالغفار ,پروانشل کوارڈنیٹر کوڈ لیبارٹریز بلوچستان ڈاکٹر ابرار اور دیگر طبی مائرین موجود تھے۔
شیخ زید ھسپتال کوئٹہ کی کوڈ لیبارٹری میں BIORAD امریکن ساختہ PCR مشین نصب کر دی گئی ھے جس کی قیمت تقریبا“ 3 کروڑ ھے۔
شیخ زید ھسپتال کوئٹہ میں نصب کردہ PCR مشین سے روزانہ مینول Extraction کے ذریعے ایک شفٹ یعنی 8 گھنٹے میں 48 ٹیسٹ ھو سکتے ہیں۔
کوڈ لیبارٹری کے صوبائی کوارڈنیٹر ڈاکٹر ابرار کے مطابق آنے والے 3 ہفتوں میں آٹو Extractor کے نصب ھوتے ہی ایک دن میں PCR ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 150 سے بڑھ کر کم از کم450 اور زیادہ سے زیادہ 750 ٹیسٹ ہو جاے گی۔