کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں 400 کے قریب مشتعل ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو قتل کردیا،

0 201

(امروز نیوز)
کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو بہیمانہ تشدد کرکے قتل کردیا ‘ لاشیں حوالگی سے انکار ‘پولیس پر پتھراو سے ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی‘ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400 افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ ہجوم نے الزام عائد کیا کے نوجوان علاقے کے رہنے والے نہیں تھے وہ یہاں آکر ہمارے خواتین کی ویڈیو بنانیکی کوشش کررہے تھے جبکہ لواحقین کا کہنا ہے کہ انکا حمام والے کے ساتھ کاروبار لین دین کا تنازعہ تھا۔ جس پر مشتعل نوجوانوں سے لڑائی ہوئی ہے‘ دوسری جانب لاشیں لینے کیلئے علاقہ پولیس کے پہنچنے پر مشتعل ہجوم کا لاشیں دینے سے انکار، مزاحمت پر ہجوم کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی صدر ایاز حیدر اور ایس ایچ او بروری عزت اللہ زخمی ہوگئے تاہم پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکر بی ایم سی منتقل کردی ‘مزید کارروائی علاقہ پولیس کررہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.