’’اسٹبلشمنٹ کو فی الحال عمران خان سے بات چیت کی کوئی مجبوری نہیں ہے اور اگر۔۔‘‘ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا حیران کن بیان

0 104

اسلام آباد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہےکہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ یا حکومت کی کوئی مجبوری نظرنہیں آتی کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے بات کریں اور اگر وہ بات کریں گے بھی تو اپنی شرائط پر کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے فیصل چوہدری نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں ساتھ میں کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت ہےکہ پاک فوج کی ہندوستان کے خلاف جیت کےبعد انتشار کی کیفیت ختم ہوگئی ہے، جنگ سے پہلے اور بعد کی صورتحال میں زمین آسمان کا فرق ہے، پی ٹی آئی کو اپنے بانی کی رہائی کے لیے جذبات کے بغیر سیاسی حکمت عملی بنانی پڑے گی۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ سیاسی حکمت عملی نہ ہونے کا بھی بانی پی ٹی آئی کو بہت نقصان ہواہے، جوپارٹی قیادت باہربیٹھی ہے، انہوں نے سیاسی اپروچ نہ اپنائی تو بانی کی قیدطویل ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے سے متعلق بھی بانی کا اشارہ موجودہ قیادت کی طرف تھا، 9 مئی کے مقدمات میں 40 دن میں سزائیں اور فوری نااہلیاں ہوں گی جس سےسیاسی نقشہ بدل جائےگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.