ساہیوال: تہرے قتل کا جرم ثابت، مجرم کو تین بار سزائے موت

0 282

ساہیوال میں تہرے قتل کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر مجرم شکیل عباس کو 3 بار سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

ساہیوال میں 2020ء میں دو بھائیوں سمیت 3 افراد کو قتل کردیا گیا تھا، پولیس نے گواہوں کے بیانات اور شواہد کی روشنی میں ملزم شکیل عباس کو گرفتار کیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فرحان شکور نے تہرے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا، شکیل عباس پر جرم ثابت ہوگیا، جس کے بعد مجرم کو تین بار سزائے موت اور 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

عدالت نے مقدمے میں نامزد دیگر 5 ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کردیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.