جمالی خاندان کے ساتھ ہمارے پرانے مراسم ہیں، لشکری رئیسانی

0 107

اپنے بڑوں کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے میر حیدر علی خان اور مرتضی خان نے مدعو کیا یہ ان کی خلوص اور محبت ہے
انشاءاللہ اس بھائی چارے کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا، ہمیں خوشی ہوئی کہ آ پ ہمارے مہمان خا نے پر تشریف لائے،حیدر خان جمالی
اوستہ محمد(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کے مرکزی سنٹرل کمیٹی رکن و سابقہ سنیٹر حا جی لشکری خان رئیسانی کے اعزاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءسا بق ایم پی اے میر حیدر علی خان جمالی میر مرتضی خان جمالی نے گوٹھ علی آ باد جمالی میں عشائیہ دیا جس میں سردار محمد ہارو ن خان جمالی حا جی عبد الخالق خان جمالی میر نوریز خان جمالی پی پی بلو چستان کے صو بائی صدر چنگیز خان جمالی

،نوا بزادہ سالار خان جمالی ایم پی اے میر عمر خان جمالی حا جی قطب الد ین خان جمالی سا بق صو بائی وزیر میر فا ئق خان جمالی میر طارق خان جمالی میر خالد خان جمالی میر اورنگزیب خان جمالی، سر براہ ذوالفقار خان جمالی ، میر جاوید خان جمالی ، میر مظفر خان جمالی ، میر عا مر علی خان جمالی میر فقیر بخش خان جمالی میر برہان خان جمالی می اسفند یار خان جمالی میر زبیر خان جمالی ، میر ندیم خان جمالی میر شا ہ مرید خان جمالی میر عثمان خان جمالی میر نعیم خان جمالی نے بھی شرکت کی

اس موقع پر نوابزادہ لشکری خان رئیسا نی نے کہا کہ جمالی خاندان کے ساتھ ہمارے پرا نے مراسم ہیں اور اپنے بڑوں کے تعلقات کو برقرار رکھتے ہوئے مجھے میر حیدر علی خان اور مرتضی خان نے مدعو کیا یہ ان کی خلوص اور محبت ہے انشاءاللہ اس بھائی چارے کو ہمیشہ برقرار رکھا جائے گا انہوں نے جمالی خا ندان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جو مجھے عزت بخشی میں ان کا مشکور ہوں اس موقع پر سردار محمد ہارو ن خان جمالی میر حیدر خان جمالی نے کہا کہ ہمیں خوشی ہوئی کہ آ پ ہمارے مہمان خا نے پر تشریف لائے ۔

لشکری رئیسانی">
Leave A Reply

Your email address will not be published.