کوئٹہ سے اغواء ہونے والے ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48روز بعد اپنے گھر پہنچ گئے
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سے اغواء ہونے والے نیوروز سرجن ڈاکٹر ابراہیم خلیل 48روز بعداپنے گھر پہنچ گئے ۔نیورو سرجن کے بھتیجے محمد عمر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کاروں نے ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو کراچی میں چھوڑاجہاں سے وہ فلائٹ لے کر بذریعہ جہاز آج کوئٹہ پہنچے ڈاکٹر ابراہیم خلیل تھکے ہوئے اور ذہنی طور پر ڈسٹرب ہیں۔اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو نامعلوم مسلح افراد نے آج صبح 6 بجے کے قریب زخمی حالت میں چمن کے مال روڈ پر چھوڑا جہاں سے وہ ایک ٹیکسی کے ذریعے کوئٹہ کے علاقے پروفیسرز کالونی میں واقع اپنے گھر پہنچے تھے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو 13دسمبر کی رات کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن سے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کرلیا تھا۔ڈاکٹر ابراہیم کے نجی ہسپتال میں مددگار غلام حسین نے سرجن کے اغوا کے مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست بجلی روڈ تھانے میں جمع کروائی تھی۔