ٹام موڈی کی معذرت، یوہان بوتھا ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ مقرر

0 230

کراچی( آن لائن )دنیا کے صف اول کے کوچ اور آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ٹام موڈی پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوران ملتان سلطانز کی کوچنگ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ ملتان نے موڈی کی جگہ جنوبی افریقا کے یوہان بوتھا کو ہیڈ کوچ مقرر کیا ہے ۔ موڈی بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ میں کوچنگ کررہے ہیں لیکن پی ایس ایل میں کوچنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملتان سلطانز کی نئی انتظامیہ نے ٹیم کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔ ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کریں گے۔ شاہد خان آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.