شوبز مےں خوبصورتی نہےں بلکہ فن آپ کے کام آتا ہے ‘ صوفیہ احمد

0 147

لاہور(امروز نیوز) ٹی وی کی نامور اداکارہ صوفےہ احمد نے کہا ہے کہ شوبز مےں خوبصورتی نہےں بلکہ فن آپ کے کام آتا ہے ، بے شمار اےسی لڑکےاں ہےں جو خوبصورتی کے پےمانے پر پورا اترتی ہےں مگر وہ شوبز مےں کامےاب نہےں ہوسکیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی فنکار چاہے وہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو لیکن جب تک اسے اپنے فن پر عبور حاصل نہیں ہوگا وہ شوبز کی دنےامےں اپنا نام اور مقام نہےں بنا سکتا ۔انہوںنے کہاکہ مےں نے شوبز کی دنےا مےں جس قدر محنت کی خدا کی ذات نے مجھے اسے بڑھ کر عزت اور مقام عطا کےا ہے ۔ بے پناہ کام کر چکی ہوں مگر آج بھی مےر اندر تشنگی برقرار ہے اور مےں سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ کرنا ہے ۔صوفیہ احمد نے کہا کہ سےکھنے کا عمل کبھی ختم نہےں ہوتا چاہے آپ کی عمر سوسال ہی کےوںنہ ہوجائے ،فن کے علم کو سیکھنے کی کوئی حدنہےں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.