وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق کمیٹی قائم کردی

0 133

کوئٹہ (امروز نیوز)
وزیراعظم نے جیلوں میں قید خواتین کی حالت زار سے متعلق کمیٹی قائم کردی
وزیراعظم عمران خان نے ملک کی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کمیٹی کی چیئر پرسن ہوں گی جبکہ دیگر ارکان میں سیکرٹری انسانی حقوق، سیکرٹری داخلہ، صوبوں کے ہوم سیکرٹریز، صوبوں کے آئی جی جیل خانہ جات، سارہ بلال اور حیا زاہد شامل ہیں۔
کمیٹی ٹرائل کی منتظر اور سزا یافتہ خواتین قیدیوں کی حالت زار کا جائزہ لے گی اور خواتین قیدیوں کی حالت زار اور ان کے مسائل سے متعلق اپنی تجاویز تیار کرے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.