بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم، جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان

0 117

کوئٹہ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیز اور گرد آلود ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف علاقوں میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت درج ذیل ہیں:کوئٹہ میں 33، قلات 28، زیارت 25، ژوب 34، سبی 48، تربت 47، نوکنڈی 38، چمن 33، گوادر 38 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ شدید گرمی اور گرد آلود ہواں سے احتیاط برتیں اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.