وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے: شاہد خاقان عباسی

0 180

(امروز نیوز)
کراچی: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کراچی میں غیر معمولی بارش ہوئی، اس طرح کی بارشوں میں دبئی، عمان اور جدہ ڈوب گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جب بارش زیادہ ہوتی ہے تو پانی اکھٹا ہو گا لیکن کراچی کے مسائل صرف ایک حکومت کے نہیں ہیں، وفاقی صوبائی اور بلدیاتی حکومت کو مل کر کام کرنا ہو گا۔

’عوام چاہتے ہیں نواز شریف دوبارہ ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر ملک کو درست ٹریک پر ڈالیں‘

ان کا کہنا تھا کہ بارش کے دوران ڈیفنس کے علاقے بھی متاثر ہوئے، جب بجلی بند ہو گی تو موبائل فون سروس بھی متاثر ہو گی لیکن سیاست کے بجائے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وفاق صوبوں پر حملے کر رہا ہے اور صوبے جواب دے رہے ہیں، اب ان چیزوں کی گنجائش نہیں ہے،کوشش کرنی چاہیے کہ مسائل حل ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.