انجمن تاجران بلوچستان نو منتخب وزیراعلی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں، رحیم آغا

0 110

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )انجمن تاجران بلوچستان (رجسٹرڈ)کے صدر رحیم آغا ،عمران ترین ،حاجی نصرالدین کاکڑ ، حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ، میر رحیم بنگلزئی، حیدر آغا، محمد حسین، محمد جان آغا درویش، ولی افغان، حاجی ظہور کاکڑ، خان کاکڑ، نعمت ترین ،امردین آغا، بسم اللہ ترین ، حاجی شفیع آغا ، حاجی قیوم خلجی، امردین آغا،حاجی اسلم ترین ، حاجی حسن خلجی، منظور ترین اور بلوچستان کے ضلعوں کے کابینہ کی جانب سے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں امید ہے کہ نو منتخب وزیراعلی بلوچستان بھر کے تاجر برادری کو درپیش مسائل خوش اسلوبی سے حل کرینگے اور انجمن تاجران بلوچستان نو منتخب وزیراعلی کو مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور اس سے پہلے بھی ہم نے سابقہ وزیراعلی نواب جام کمال خان عالیانی کے ساتھ بھی مکمل تعاون کیا تھا ۔اور ہمارے ساتھ بھی حکومت کا تعاون رہا ہے

اور ہمیں امید ہے کہ تاجروں کو درپیش مسائل نو منتخب وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو حل کرائے گے اور بلوچستان میں نہ ہی کوئی انڈسٹری ہے اور نہ ہی دیگر کوئی صنعت۔ بلوچستان میں زراعت بھی ختم ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہیں اور اب بلوچستان کا دارومدار پاک ایران باڈر اور پاک افغان بارڈر سے منسلک ہیں اور ہمیں امید ہیں کہ نو منتخب وزیراعلی تیل کے کاروبار سے منسلک لوگوں کو روزگار فراہم کرینگے اور چمن باڈر پنجگور باڈر اور تفتان بارڈر اور دیگر کے متعلق اچھے فیصلے کریں گے اور لوگوں کو روزگار کر موقع فراہم کرینگے اور انجمن تاجران بلوچستان کا مکمل تعاون نو منتخب وزیراعلی کے ساتھ ہوگا اور ہم چاہتے ہیں کہ حکومت تاجروں کو اعتماد میں لیکر فیصلے کریں اور جو بھی مسائل ہو ہم چاہتے ہیں کہ مل کر افہام وتفہیم سے حل کریں

تاکہ نوبت احتجاج تک نہ پہنچے اور ظم بلوچستان حکومت کے تمام وزرا کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انہیں مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نو منتخب حکومت کوئٹہ شہر سے متعلق ڈویلپمنٹ پانی ٹریفک صفائی پر خاص توجہ دینگے اور ہزارگنجی کے مسائل بس ٹرمینل کی تبدیلی کراچی روڈ، سریاب روڈ، سرکی روڈ ، کراچی روڈ سمیت تمام جاری منصوبوں کو کم مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے پر توجہ دینگے اور سریاب روڈ متاثرین اور پشین گنج کے متاثرین کو مکمل معاوضہ فراہم کرینگے اور چمن کے تاجروں کیلئے باڈر پر لغڑی پیکج کو دوبارہ فعال کریں اور چمن باڈر پر آمدورفت کیلئے سہولیات فراہم کریں اور ہرنائی بچاو تحریک کے کیمپ کے مسائل حل کروائے جوکہ ایک مہنہ سے زائد عرصہ سے پریس کلب کے سامنے سراپا احتجاج ہیں اور ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ تک نہیں کیا اور ہمیں وزیراعلی بلوچستان سے امید ہے کہ وہ انکے مطالبات کرینگے اور غیر ضروری چیک پوسٹوں کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس فیصلے کو عملی جامہ پہنائے اور تاجروں کو اندرون بلوچستان اشیا کی ترسیل میں سہولیات فراہم کریں

کیونکہ بلوچستان میں تاجروں کواشیا کی نقل و حرکت پر مختلف چیک پوسٹوں پر ںے جا تنگ کیا جاتا ہے اور اشیا پر رشوتیں طلب کی جاتی ہیں بیان میں انجمن تاجران پشین کے صدر ملک بہادر ملیزئی دولت خان، انجمن تاجران چمن کے چئیرمن اسلم اچکزئی صدر دادشاہ پژواک، قلعہ سیف اللہ کے صدر رحمت اللہ کاکڑ، ژوب کے صدر گلستان مندوخیل ، لورلائی کے صدر حاجی یعقوب شاہ کاکڑ ضلع بارکھان کے صدر فرید اللہ عاشیانی ، موسی خیل کے صدر حاجی حبیب اللہ موسی خیل، ہرنائی کے صدر فاضل ترین، ضلع حب کے صدر میر ملک بنگلزئی، سبی کے صدر میر منظور مری ، اوستہ محمد کے صدر عبدالجبار تینو ، نوشکی کے صدر سعید بلوچ، تفتان کے صدر امان اللہ محمد حسنی ، ڈیرہ اللہ یار کے صدر میر شمن عمرانی ، دکی کے صدر ملک جبیب اللہ ترین ، فضل الرحمان ترین ، سنجاوی کے صدر ملک امین اللہ دمڑ اور عہدیداران نے میر عبدالقدوس بزنجو کو وزیراعلی بلوچستان منتخب ہونے کا خیر مقدم کیا اور کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو سنجیدگی سے حل کرائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.