عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے، ثمینہ ممتاز زہری

0 134

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)عبدالقدوس بزنجو کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار رہنما بلوچستان عوامی پارٹی سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے بلوچستان کے نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجوکی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہوئے اپنے ایک تہنیتی بیان میں کیا انہوں نے عبدالقدوس بزنجو کا بطور وزیراعلیٰ بلوچستان انتخاب صوبہ کے وسیع تر مفادات میں ہے انہوں نے کہا کہ ان کی جیت سے بلوچستان ترقی کی نئی راہ پر گامزن ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے بلوچستان میں سیاسی صورتحال ابتری کی جانب جارہی تھی

لیکن بی اے پی قیادت اور ساتھیوں نے جس احسن طریقے سے اس بحران کو سنبھالا اور ان ہاﺅس اقتدار کی منتقلی کو عملی جامعہ پہنایا وہ قابل ستائش ہے اور یہ جمہوریت کا حسن ہے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو بلوچستان عوامی پارٹی کا فخر ہیں اور ان کی قیادت میں صوبہ بلوچستان تیزی سے ترقی کرے گا اور اس کے لئے ہر بلوچستانی کو وزیراعلیٰ قدوس بزنجو کے ہاتھ مضبوط کرنے چاہئیں ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ نومنتخب وزیراعلیٰ نوجوان ہیں خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں اور ان کے لئے بلوچستان کے مفادات اور ترقی اولین ترجیح ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عبدالقدوس بزنجو بہترین قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں

اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر بلوچستان کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر یں گے ۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ عوام کو صحت ، تعلیم اور دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کو ترقی کی دوڑ میں دیگر صوبوں کے برابر لانابزنجو حکومت کی اولین ترجیح ہے اوربہت جلد بلوچستان ترقی و خوشحالی کی دوڑ میں دوسرے صوبوں کے برابر آ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی بلوچستان عوامی پارٹی اپنی کارکردگی کی بنیاد اورعوامی حمایت و طاقت سے مخالفین کو ناک آﺅٹ کرے گی اور بلوچستان میں حکومت بنائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.