گورنرکے حلف کے الفاظ وزیراعلی کو ہوبہودھرانا ہوتا ہے، امان اللہ کنرانی

0 87

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)سابق سینیٹر اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینئر قانون دان امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے دوبارہ حلف لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ آئینی تقاضا ہے کہ گورنرکے حلف کے الفاظ وزیراعلی کو ہوبہودھرانا ہوتا ہے ۔وزیراعلیٰ کے اداکردہ الفاظ مقررہ حلف سے متصادم ہیں

،وزیراعلی بلوچستان کے حلف کو مکمل نہیں کہا جاسکتا ہے حلف کی تکمیل کے بغیروزیراعلی اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے گورنرہاوس میں نئے وزیراعلی بلوچستان کوحلف برداری کی تقریب میں نئے وزیراعلی سے دوبارہ حلف لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ کے حلف برداری۔نظراندازاوراثرانداز کے الفاظ متصادم ہے الفاظ” میں اپنے فیصلوں پر کسی کو اثرانداز نہیں ھونے دونگا“ ہے

لیکن ”میں اپنے فیصلوں کو نظر انداز نہیں ھونے دونگا“پڑھے گئے ،انہوں نے کہاکہ آئینی تقاضا ہے وزیراعلی کے عہدے کےلئے حلف دوبارہ لیا جائے ۔ گورنر نے آئین کے شیڈول کے مطابق حلف کے الفاظ ادا کئے گورنرکے حلف کے الفاظ وزیراعلی کو ہوبہودھرانا ہوتا ہے ۔وزیراعلی کے اداکردہ الفاظ مقررہ حلف سے متصادم ہیں ۔امان اللہ کنرانی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان کے حلف کو مکمل نہیں کہا جاسکتا ہے حلف کی تکمیل کے بغیروزیراعلی اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.