بی این پی کوئٹہ کے نومنتخب صدر غلام نبی مری و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، بی این پی بارکھان

0 382

بارکھان (امروز ویب ڈیسک) بی این پی کوئٹہ زون کے نومنتخب صدر غلام نبی مری، ضلعی جنرل سیکریٹری جمال لانگو و دیگر عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی بارکھان زون کے صدر صدیق کھیتران، ضلعی جنرل سیکریٹری میر شاہنواز کھیتران، سینئر رہنما حنیف ناہڑ، ایڈووکیٹ حنیف کھیتران، کامریڈ میر خان کھیتران، شہداد بہدانی، اقبال شاہ، غلام زمان دھم ،

طاہر شاہ، ڈاکٹر ہاشم خان قاسمانی اختر جان ،صاحب جان کھیتران نے اپنے مشترکہ سوشل، پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے اعلامیہ میں پارٹی کے کوئٹہ زون کے نومنتخب صدر غلام نبی مری ،ضلعی جنرل سیکریٹری جمال لانگو اور دیگر کابینہ کے اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔امید رکھتے ہیں ضلعی صدر غلام نبی کی قیادت میں مزید پارٹی کے پروگرام کو نچلی سطح سے لیکر اعلی اداروں تک تنظیمی امور

،نظم ضبط شعوری فکری آبیاری اور نظریآتی طور پر منظم انداز میں اپنی اعلی قومی حقوق کی تحریک کو تقویت دینے کے لیئے جدوجہد کو تیز و تر کرنے کی کاوشیں بروئے کار لاتے ہوئے نظریآتی فکری بیداری کی جہدکاری کو پروان چڑھنے کے لیئے کوئی کمی و پیشی نہیں چھوڑیں گے

۔اس وقت قومی حقوق کی تحریک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جنہیں اپنے حسب سابقہ ساتھیوں، رہنماؤں کو ساتھ لیتے ہوئے جوڑتے ایک فیملی کے طور پر ہمراہ لیکر سردار اختر جان کے قومی و جمہوری مزاحمتی جدوجہد کے کارواں کو رواں دواں سفر کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے ہمہ وقت و یکجہتی کے ساتھ متفق، متحد ہو کر متحرک فعال کردار ادا کرنے میں پیش پیش ھوں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.