کابل میں جنوری کے آخر میں ٹرائیکا پلس کانفرنس ہوگی، افغانستان

0 279

طالبان وفد نے ماسکو اجلاس میں شرکت کی جس میں انہیں 10ممالک کے مندوبین سے ملنے کا موقع ملا،روسی مندوب
کابل ( امروز ویب ڈیسک)افغانستان کیلئے روس کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے کہاہے کہ طالبان حکومت کو عملی طورپر تسلیم کیا جا رہا ہے، جنوری کے آخر میں کابل میں ٹرائیکا پلس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔روسی میڈیاکو دیئے گئے انٹرویو میں افغانستان کے لئے روسی خصوصی نمائندے ضمیرکابلوف کا طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کے سوال پر کہنا تھا کہ سیاسی طور پر تسلیم کرنا ایک علامتی عمل ہے،

تاہم عملی طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طالبان وفد نے ماسکو اجلاس میں شرکت کی جس میں انہیں 10ممالک کے مندوبین سے ملنے کا موقع ملا ہے۔ضمیر کابلوف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جامع حکومت، خواتین کےحقوق کے احترام کی ضرورت ہے، طالبان حکام کو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچناچاہیے

، افغان خواتین کیلئے تعلیم، سماجی، سیاسی سرگرمیوں تک رسائی ہونا اہم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کابل میں جنوری کےآخر میں ٹرائیکا پلس کانفرنس ہوگی،کابل میں ٹرائیکا پلس کانفرنس کی حتمی تاریخ متعین نہیں کی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.