نواب رئیسانی کا بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا حصہ نہ بننے کا اعلان

0 452

کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے بلوچستان اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا حصہ نہ بننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت اپوزیشن ارکان کو ساتھ لیکر چلنے میں سنجیدہ نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ریڈ زون میں اپوزیشن ارکان کے دھرنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بلوچستان کے بجٹ اجلاس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ حکومت نے بجٹ میں بلوچستان کے عوام کو نظر انداز کیا ہے اپوزیشن کے حلقوں میں غیر منتخب لوگ مداخلت کررہے ہیں اور ان کے کہنے پر تقرریاں و تبادلے کئے جاتے ہیں۔ صوبے میں بے روزگاری عام ہے صوبائی حکومت نے یہ طریقہ اختیار کیا ہے کہ خالی آسامیوں پر امیدواروں کے انٹرویوز لیکر ایک ہفتے بعد انٹریو منسوخ کردیئے جاتے ہیں ، امیداوروں کو تقرر نامہ جاری کرکے انہیں دوبارہ گھر بھیجا جارہا ہے ایسے میں صوبے کی بہتری کیلئے ہمیں کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن کے ارکان اپنے مطالبات کے حق میں پرامن احتجاج کررہے ہیں ہم نے نہ تو سٹرک بند کی نہ کسی کو پتھر مارا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.