نواز شریف نے عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی

0 191

(امروز نیوز)
سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی۔

نواز شریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں کل کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست دائر کر دی۔

سابق وزیراعظم نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیر علاج ہوں، بیماری کی وجہ سے حاضر نہیں ہوسکتا لہذا استثنیٰ دیا جائے۔

ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد پہلی فلائٹ سے پاکستان پہنچ جاؤں گا: نواز شریف

نوازشریف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کے باعث لندن میں علاج تاخیر کا شکار ہوا، ڈاکٹروں نے تاحال پاکستان سفر کی اجازت نہیں دی، ڈاکٹروں نے صحتیابی کے بعد اجازت دی تو پہلی فلائٹ سے پاکستان آؤں گا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب حکومت کو ضمانت میں توسیع کے لیے میڈیکل رپورٹ اور دیگر دستاویزات دیں، لیکن پنجاب حکومت نے مذموم مقاصد کے لیے ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔

نوازشریف نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ وکیل نے مشورہ دیا کہ عدالت میں پیش ہوئے بغیر فیصلہ چیلنج کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہو گا، پاکستان واپس نہ آنے کے باعث پنجاب حکومت کا ضمانت میں توسیع کافیصلہ چیلنج نہیں کر سکا۔

قائد مسلم لیگ ن نے کہا کہ تازہ ترین میڈیکل رپورٹ بھی بھجوا دی جو ریکارڈ پر لائی جائے گی

Leave A Reply

Your email address will not be published.