بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا
کوئٹہ : بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنےکا حکم دے دیا۔ ہائی کورٹ نے یہ حکم ایک سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست پر جاری کیا ہے۔
سابق کونسلر عبدالکریم لانگو کی درخواست کی سماعت جسٹس کامران ملاخیل اور جسٹس نذیر احمد لانگو نے کی، سابق کونسلر عبدالکریم نے درخواست میں کوئٹہ کی حلقہ بندیوں کو چیلنج کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات 28 اگست کو ہونا تھے۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں درخواست کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی گئی ہے۔