عوام اپنے اجتماعی قومی بنیادی حقوق کے حصول کیلئے متحد و منظم ہو کر استحصالی قوتوں کے ناروا اور ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کو ناکام بنا کر اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کریں، بلوچستان نیشنل پارٹی

0 312

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عوام اپنے اجتماعی قومی بنیادی حقوق کے حصول کیلئے متحد و منظم ہو کر استحصالی قوتوں کے ناروا اور ناانصافیوں پر مبنی پالیسیوں کو ناکام بنا کر اپنا سیاسی و قومی کردار ادا کریں بی این پی عوام کو مشکل حالات میں کسی صورت تنہا نہےں چھوڑے گی ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘ مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی آرگنائزر غلام نبی مری ‘ ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو ‘ آرگنائزرنگ کمیٹی کے اراکین ملک محی الدین لہڑی ‘ میر نصیر مینگل ‘ اسماعیل کرد ‘ ڈاکٹر شبیر قمبرانی ‘ عطاءمحمد بلوچ ‘ ڈاکٹر علی قمبرانی ‘ ستار شکاری و دیگر نے کوئٹہ میں جاری تنظیم سازی کے سلسلے میں کلی کمالو گلی نیچاری میں منعقدہ نئے یونٹ کے قیام کے موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا

مقررین نے یونٹ کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتوں اور توانائیوں کو پارٹی کو تنظیمی طور پر مضبوط و منظم بنانے کیلئے توجہ مرکوز کریں بی این پی کی سیاست اصولوں پر مبنی ذہنی و فکری حقیقی ہے یہاں کے عوام کے غضب شدہ عوام کے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے پارٹی نے کبھی بھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی اور ہمیشہ یہاں کے عوام کے اجتماعی مسائل کو حل کرنے کو ترجیح دی یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے مرکز و صوبے میں شراکت اقتدار کا حصہ بننے کی بجائے صوبے کے دیرینہ گھمبیر سیاسی سماجی اور معاشی مسائل کو اولیت دی حالانکہ پارٹی اصولی سیاست نہ کرتی تو آج پارٹی مرکز و صوبے میں اقتدار پر براجمان ہو کر تمام مراعات و مفادات حاصل کرنے سے دریغ نہیں کرتی

بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں یہاں کے عوام کی ترقی و خوشحالی ‘ واک و اختیار ‘ صحت ‘ پانی ‘ روزگار و تعلیم کی زیور سے عوام کو آراستہ کرنے ‘ قومی تشخص کے تحفظ کی واحد جماعت ہے کوئٹہ کے باشعور عوام سے اپیل ہے کہ پارٹی تنظےم کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر مضبوط بنائیں اس موقع پر یونٹ کے نئے عہدیداروں کے چنا? کیلئے ملک محی الدین لہڑی کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی میر نصیر مینگل ‘ ستار شکاری بلوچ ممبر تھے انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر شبیر قمبرانی یونٹ سیکرٹری ‘ محمد مبشر بلوچ ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور جاوید مینگل ضلعی کونسلر منتخب ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.