بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے ،محمد بخش بلوچ

0 260

بلا غرض ولالچ بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ، آرگنائزر بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی
دالبندین(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی کے فنڈز سے ضلع چاغی کے علاقے یونین کونسل آمری کے مختلف کلیوں میں بلا امتیاز آٹھ سو ہوم سولر کٹس کا کام مکمل تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی سینیٹر نے آمری جیسے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے کو ترجیح دیں

کر علاقے کے لوگوں کا دل جیت لیا بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے آرگنائزر محمد بخش بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قومی جماعت ہے جو بلا غرض ولالچ بلوچستان کے لوگوں کی خوشحالی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے پارٹی کے سابق سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے یونین کونسل آمری میں بلا مقصد غریب لوگوں کے جھگیوں کو روشن کرکے ایک تاریخی اور بہتر اقدام کیا

انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کے حقوق کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا کر حقیقی نمائندگی کا حق ادا کر رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.