دن رات ایک کرکے عوامی خدمت کرنے کی کوشش کرینگے، غلام نبی مری
کوئٹہ (غضنفر کھیتران ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ونومنتخب ضلعی صدر غلام نبی مری،سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی،نائب صدر ایڈووکیٹ طاہر شاہوانی،جنرل سیکرٹری جمال لانگو،ڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی،جوائنٹ سیکرٹری میر اسماعیل کرد،انفارمیشن سیکرٹری نسیم جاوید ہزارہ،پروفیشنل سیکرٹری میر غلام مصطفے سمالانی،لیبر سیکرٹری عطا اللہ کاکڑ فنانس سیکرٹری میر اکرم بنگلزئی،کسان و ماہی گیر سیکرٹری ملک محمد ابرہیم شاہوانی،ہیومین رائٹس سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ اورخواتین سیکرٹری منورہ سلطانہ سمالانی نے
اپنے جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں بی این پی ضلعی کوئٹہ کے ضلعی کونسلران اور تمام ورکروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاں کہ ضلع کوئٹہ کے دوستوں نے ہم پر جو اعتماد کا اظہار کیا اور ہمیں ذمہ داری دی جس کو ہم عہدہ نہیں سمجھتے بلکہ عوام کی خدمت کیلئے ہمیں چنا ہے جوکہ ایک باری زمہ داری ہے اور ہم راہشون سردار عطااللہ مینگل کے عظیم سوچ اور نظریہ کو قائد بلوچستان سردار اخترجان مینگل کی قیادت میں اس عظیم جدوجہد کو گھر گھر پہنچانے کی ہر ممکن کوشش اور عوامی توقعات کے مطابق ہم اپنے دن رات ایک کرکے عوامی خدمت کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ بی این پی شہدا کی وارث، مظلوموں کی آواز، غریبوں کی مددگار،
حق خود ارادیت کی جدوجہد، سائل اور وسائل کے محافظ، عوامی خدمت سے سرشار اور بلا رنگ اور نسل عوام دوست اور ہرقسم کی تعصب سے پاک پارٹی ہے اس لیئے تمام بلوچستانیوں کے فرض ہے کہ ہمارے کاروان میں شامل اور مددگار ہوکر مادر اے وطن کی عوام کے حقوق کی دفاع اسی پیلیٹ فارم سے کرے،انہوں نے بی این پی کے ورکروں، ضلعی عہدیداروں، مرکزی رہنماں، دیگر پارٹیوں کے دوستوں، سرکاری ملازمین، مزدوران، وکلا، افیسران، طالب علموں اور تمام مکاتب فکر دوستوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاں کہ جنہوں نے ہمیں ذاتی طور، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا، الیکٹرک میڈیا اور بزریعہ فون اندرون ملک اور بیرون ملک سے مبارکباد دی جن کے ہم تہہ دل سے مشکور ہے۔