ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے، نور محمد دمڑ

0 101

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بی اے پی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے ضلع ہرنائی کے تمام بنیادی مسائل کا حل میرااولین ترجیحی ہے ، سیکرٹریٹ ملازمین سمیت صوبے کے تمام ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن کوشش کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب اور ہرنائی بچاﺅ تحریک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ سے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں ہرنائی بچا¶ تحریک کے عہدیداران نے ملاقات کی اور ضلع ہرنائی کو درپیش اجتماعی مسائل کے حل کے حوالے سے تفصیلی ملاقات کی صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے ہرنائی بچا¶ تحریک کے عہدیداران کی جانب سے پیش کردہ ضلع ہرنائی کے بنیادی مسائل کے حل کےلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہرنائی و زیارت میرا حلقہ انتخاب ہے

حلقہ کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنے کےلئے ہرفورم پر آواز بلند کی ہے اور کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہرنائی بچا¶ تحریک نے جو 47مطالبات کے حل کےلئے احتجاج ریکارڈ کیا ہے یہ تمام مطالبات جائز اور حل طلب ہے ان مسائل میں سے بعض پر تو عملدرآمد ہوچکا ہے اور بعض مسائل زیرغور ہے ضلع ہرنائی کے تمام مسائل کے حل کےلئے وزیراعلی بلوچستان کا اسلام آباد سے واپسی پر ہرنائی بچا¶ تحریک کے عہدیداران کے ہمراہ ضلع ہرنائی کے عوام کے اجتماعی مسائل پر تفصیلی ملاقات کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرینگے اور ضلع ہرنائی کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہرفورم پر آواز اٹھاﺅنگا ضلع ہرنائی میرا حلقہ انتخاب کا حصہ ہے جس سے ترقی کی راہ پرگامزن کرنا میرا مشن ہے اور ضلع ہرنائی کی ترقی میں کسی قسم کی رکاوٹ برداشت نہیں کرینگے دریں اثناءصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے سول سیکرٹریٹ ملازمین کے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ موجود صوبائی حکومت صوبے کے تمام ملازمین اور عوام کے جائز مسائل حل کرنے کےلئے کوشاں ہے سیکرٹریٹ ملازمین کے جائز مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے سیکرٹریٹ ملازمین کے جو بھی جائز مسائل ہے

انکے حل کےلئے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرکے جلد سے جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے کہاکہ سیکرٹریٹ سمیت صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو دیگر صوبوں کے برابر مرعات دینے کےلئے بھی اقدامات اٹھارہے ہیں سرکاری ملازمین ہمارے آنکھ اور بازوں ہے جنکے تمام جائز مسائل کا حل موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحی ہے خصوصاََ وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو صوبے کے سرکاری ملازمین سمیت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے پر عملی کام کررہے ہیں وزیراعلیٰ میرعبدالقدوس بزنجو نے حلف اٹھانے کے پوراََ بعد صوبے کے سرکاری ملازمین سمیت عوام کے کئی مسائل پوری طورپر حل کردیئے ہے سرکاری ملازمین کی الاونس کا جومطالبہ ہے یہ جائز مطالبہ ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، چیف سیکرٹری بلوچستان سرکاری امور کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہے ان کی واپسی پر ان سے ملاقات کرکے سکرٹریٹ اور دیگر ملازمین کے مسائل انکے سامنے رکھے گے اور حل کرینگے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.