وزیراعظم کا بیان ریکوڈک کے حوالے سے آئین وسپریم کورٹ کے فیصلہ کے بر خلاف ہے، ثناء بلوچ

0 412

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ اسلام آباد خفیہ ویکطرفہ فیصلہ کرکے بلوچستان کا500ارب ڈالر کے ذخائر کسی کو دینے کا مختیار نہیں ہے،-بلوچستان چھوٹا صوبہ نہیںپاکستان کا %64 فیصد رقبہ ھمارے زمین و سمندر پرمشتمل ہے ریکوڈک معاہدہ سے قبل ا س کو ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے عوام کیلئے مشتہر کیا جائے-

اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کا بیان ریکودک کے حوالے سے مبہم اور آئین وسپریم کورٹ کے فیصلہ کے بر خلاف ہے بلوچستان کا 500 ارب ڈالر کے سونے و تانبے کے زخاہر کو اسلام آباد خفیہ اور یکطرفہ فیصلہ کرکے کسی کو دینے کا مختیار نہیں- معاہدہ اور اسکے تمام شق پر کھل کر عوام و اسمبلیوں کو بتانا ضروری ہے-

بلوچستان چھوٹا صوبہ نہیںپاکستان کا %64 فیصد رقبہ ھمارے زمین و سمندر پرمشتمل ہے- ہماری پسماندگی لیوجہ اسلام آباد کی استحصالی پالیسیاں ہیں جو 500$ ارب ڈالر کے ریکودک کے خفیہ معاہدہ سے واضع ہے- ریکوڈک معاہدہ سے قبل ا س کو ملک بھر بالخصوص بلوچستان کے عوام کیلئے مشتہر کیا جائے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.