جعلی لوکل و ڈومیسائل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرینگے، ساجد ترین ایڈووکیٹ

0 234

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ہر ضلع کے لیے آواز بلند کرے گا، اب تک ہماری جدوجہد کی وجہ سے بلوچستان کے 12 اضلاع کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی ہے۔

ضلع سبی میں 500 سو سے زائد جعلی ڈومیسائل کا انکشاف

ساجد ترین ایڈووکیٹ دیگر کی پٹیشن پر ہائی کورٹ میں سبی اور ڈیرہ بگٹی کی رپورٹیں جمع ، ڈی سی سبی کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ 533 ڈومیسائل شک میں ہیں، انہوں نے جعلی پتے دیئے تھے اور وہ بلوچستان میں نہیں رہ رہے اور بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں نوکریاں کر رہے ہیں۔ اور اس سلسلے میں ان ڈومیسائلز کو حتمی نوٹس دیے گئے ہیں تاہم یہ تمام 533 ڈومیسائل جعلی معلوم ہوتے ہیں۔

جبکہ ڈیرہ بگٹی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ 26 ڈومیسائل شک میں ہیں، یہ بھی بلوچستان کے کوٹے پر وفاقی محکموں میں نوکریاں کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان کو بھی حتمی نوٹس دیے گئے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.