بہت جلد گوادر کے دھرنے پر مثبت نتیجہ ملے گا، ظہور بلیدی

0 102

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیلپمنٹ بلوچستان میر ظہور احمدبلیدی نے کہاہے کہ بہت جلد گوادر کے دھرنے پر مثبت نتیجہ ملے گا

جو عوام اور بلوچستان کے حق میں ہوگا۔گزشتہ روز سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں میر ظہوراحمدبلیدی نے کہا کہ مولانا ہدایت الرحمن اور انکی ٹیم سے بامعنی مذاکرات ہوئے

اور ان کے تمام مطالبات پر پیش رفت کے باعث مشترکہ حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ بہت جلد گوادر کے دھرنے پر مثبت نتیجہ ملے گا جو عوام اور بلوچستان کے حق میں ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.