بلوچستان میں ہر روز شاہراہوں پر حادثات سے سینکڑوں لوگ موت کے کنوئیں میں جارہے ہیں، ثناء بلوچ

0 184

کوئٹہ (غضنفر محمد کھیتران) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن صوبائی اسمبلی ثناء اللہ بلوچ نے سماجی روابت کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بلوچستان کے سڑکوں پر حادثات کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز شاہراہ پر حادثے کے باعث بلوچستان کے شہر پنجگور میں 14 افراد کا جنازہ نہیں –

بلکہ اس نظام کا جنازہ ہے جو بلوچستان سے کھربوں کے وسائل اور دولت لے جانے کے بعد بھی سفر کیلئے محفوظ سڑکیں نہیں. بلوچستان میں روازانہ حادثات میں آباد گھر اجڑنے کا یہ سلسلہ جاری ہے وفاقی حکومت بلوچستان میں شاہراہیں تعمیر کرنے کے حوالے سے سنجیدہ نہیں آخر کب تک بلوچستان کی عوام اپنے پیاروں کے لاشیں اٹھاتے رہینگے.

دور جدید میں ہمیں‌ سفر کرنے کیلئے محفوظ سڑکیں نہیں اور حکومت بلوچستان میں‌ ‌گرونڈ بنا رہے ہیں. وفاقی حکومت سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلوچستان میں سڑکوں کے کام میں تیزی لائے جائے تاکہ حادثات میں کمی آسکے

Leave A Reply

Your email address will not be published.