کوئٹہ، برقی لائنوں کی مرمت، مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، کیسکو
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرمیں برقی لائنوںپر ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموںکے سلسلے میں 4اکتوبرکوکوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے اولڈسمنگلی ، سریاب گرڈاسٹیشن کے سریابI، سریابIIاورشیخ ماندہ گرڈکے ایف سی، تکتو، داریم، ریگی، نیو اغبرگ نوحصار ،ستار اور ولی فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اُسی روز مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد،کانسیI،کانسیIIاور لیاقت بازارایکسپریس فیڈروں سے دن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندہوگی ۔علاوہ ازیں 132کے وی ژوب گرڈاسٹیشن کے اپوزئی، غوری،سٹی، شاہین اور نیو بس ٹرک اڈافیڈروں سے 4اکتوبرسے8اکتوبرتک روزانہ سہ پہر3بجے سے شام 7بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔