کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے کا ہوگیا

0 239

آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ محکمہ خوراک کا مہنگے داموں گندم خریدنا ہے ،فلور ملز مالکان
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں بیس کلو آٹے کا تھیلا 1300روپے کا ہوگیافلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمت میں اضافے کی وجہ محکمہ خوراک کا مہنگے داموں گندم خریدنا ہے سیکرٹری محکمہ خوراک کا موقف ہے کہ پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی بند ہونے سے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے

۔بلوچستان میں دو ماہ کے دوران آٹے کی قیمتوں میں فی کلوپانچ روپے کا اضافہ ہوا ہے بارہ سو روپے میں فروخت ہونے والا بیس کلواٹَ کا تھیلا بارہ سو سے بڑھ کر تیرہ سو روپے گیا ہے،اس سلسلے میں فلور ملز مالکان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کاشت کاروں سے مہنگے داموں گندم خریدی ہے ،اور فلور ملززمالکان کو زیادہ قیمت پر گندم ملنے کی وجہ سے آٹے کے ریٹ میں اضافہ ہوا ہے اس ضمن میں سیکرٹری خوراک نور احمد پرکانی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے وفاقی کابینہ کے فیصلے کے مطابق کاشت کاروں کیلئے امدادی قیمت میں معمولی اضافہ کیا

لیکن آٹے کی قیمت میں اضافہ وجہ پنجاب کی جانب سے اٹے اور گندم کے صوبے سے باہر لے جانے پر پابندی لگانا ہے اس سلسلے میں بین الصوبائی وزرات کے ذریعے پنجاب حکومت سے رابطہ کیا جارہا ہے،نور احمد پرکانی نے بتایا کہ صوبائی حکومت آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کررہی ہے جلد اٹے کی قیمت میں پانچ روپے کلو کمی ہوجائے گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.