عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ینگے، نور محمد دمڑ
کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمدخان دمڑ نے محکمہ خزانہ کے آفسران عوامی خدمت کو اپنا شعا ر بناکر عوام کو سہولیات فراہم کریں، عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر ینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم، ڈی،بی،پی،پی،آر، اے مجیب الرحمان کاکڑ کے جانب سے بی، پی، پی، آر،اے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دینے کے دوران محکمہ کے اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر سپیشل سیکریٹری فنانس افضل خوستی میرالحق غلزئی ودیگر آفیسران موجود تھے صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مسائل پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے محکمے کے آفیسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بناکر عوام کو سہولیات فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ میری سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور میرے دور اقتدار میں غریب عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی اور غفلت برتنے والوں کیساتھ رعایت نہیں ہوگی
بلکہ انصاف کے تقاضے پورے کرکے عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑا جائیگاصوبائی وزیر نے محکمہ کے آفیسران پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض ایمانداری سے سرانجام دیں مجیب الرحمان کاکڑ اور بی پی پی آر اے کے دیگر آفیسران نے حاجی نورمحمد دمڑ کو وزارت خزانہ کا چارج سنبھالنے پر مبارکباد دی