بزدل دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، نور محمد دمڑ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءرکن صوبائی اسمبلی سابق حاجی نورمحمد خان دمڑنے پنجگور میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے کی شید ید الفاظ میں مذمت ہوئے کرتے ہوئے کہاکہ مٹھی بھر عناصر صوبے کی امن کو تہہ وبالا کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس میں وہ کبھی بھی کامیا ب نہیں ہونگے فورسز سمیت عوام کے حوصلے بلند ہیں بزدل دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں دہشتگردی کیخلاف جن میں شہید سیکورٹی اہلکاروں سمیت عام عوام کی قربانیوں پرفخر ہے
بلوچستان میں جو امن کا سورج طلوع ہوا ہے اس کا تمام سہرا سیکورٹی فورسز کو جاتا ہے جن کی قربانیوں کی بدولت ہی صوبے میں امن بحال ہواہے پنجگور میں فورسز پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے شہداءکو خراج عقیدت کرتے ہوئے کہاکہ شہداءکے غمزادہ خاندانوں کے غمز میں برابر کے شریک ہے دہشت گردوں کے خاتمے کےلئے سیکورٹی فورسز حکومت اور عوام ایک پیج پر ہے اور قیام امن کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سابق صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مادر وطن کے دفاع، صوبے میں قیام امن کےلئے قربانیاں دینے والی فورسز کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں،دہشت گردی کے خلاف جنگ امن کے مکمل حصول تک جاری رہے گی
شہداءکی عظیم قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی دہشت گردوں کا پوری قوت سے ساتھ مقابلہ کر رہے تھے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے،شرپسندی کے ایسے واقعات سے فورسز کا مورال پست نہیں ہوگا سابق وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔