بلوچستان صورتحال، وفاقی حکومت نے نئے وزیرِ اعلیٰ کیلئے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا

0 116

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملے میں وفاقی حکومت نے نئے وزیرِ اعلیٰ کے لیے بی اے پی کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ بات چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات

کے بعد وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی ۔صحافی نے وزیرِ دفاع پرویز خٹک سے سوال کیا کہ پی ٹی آئی بلوچستان میں کس امیدوار کو سپورٹ کرے گی؟پرویز خٹک نے جواب دیا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار کی حمایت کریں گے،

بی اے پی کے اندر جو اکثریتی فیصلہ ہو گا اس کی حمایت کریں گے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ قدوس بزنجو سے متعلق ان کی پارٹی کو فیصلہ کرنا ہو گا۔صحافی نے سوال کیا کہ بی اے پی نے قدوس بزنجو کو نامزد کیا ہے، کیا ان کو سپورٹ کریں گے؟وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے جواب دیا کہ جس کے لیے بی اے پی کی پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ ہو گا اس کو سپورٹ کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.