بلوچستان کے پانچ سائیکلسٹ مہنگائی کیخلاف احتجاج کرنے اسلام آباد روانہ ہو گئے
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک) بلوچستان کے پانچ سائیکلسٹ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرنے اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو بلو چستان کے پانچ سائیکلسٹ مہنگائی کے خلاف احتجاج کر نے کے لئے اسلام آباد روانہ ہو گئے
سا ئیکلسٹ رفیق بلوچ اور عمران نے کہا ہے کہ ہم دس دن میں اسلام آباد پہنچیں گے جہاں پر ہم مہنگائی کے خلاف احتجاج کر یں گے آئے روز اشیاءکی قیمتوں میں بے پناہ اضا فہ ہو رہا ہے آٹا، گھی ، چینی خریدنے کے لئے ہما رے پاس پیسے نہیں ہیںہمار مطالبہ ہے
کہ مہنگائی کو ختم کیا جائے انہوں نے کہاکہ ہم مسلم باغ لورالائی ڈیرہ غازی خان ملتان سے ہوتے ہوئے جائیں گے اور راستے کے لئے ہم نے کپڑے دوائیاں اٹھا رکھی ہیںاور ہم رات مختلف شہروں میں گزایں گے ۔