اسلام جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا، احسن اقبال

0 287

علماءکرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے، مولانا فضل الرحمن کے ٹوئٹ میں جواب
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ اسلام سیالکوٹ واقعے کی طرح کی جنونیت اور ہجوم کے ہاتھوں غیرقانونی قتل کی اجازت کسی صورت نہیں دیتا۔سوشل میڈیا پر مولانا فضل الرحمان کے ٹوئٹ کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ مولانا صاحب سیالکوٹ جیسے واقعات کی غیر مشروط مذمت ہونی چاہیے

۔احسن اقبال نے کہا کہ علماءکرام سے قوم توقع رکھتی ہے کہ وہ قوم کی اس معاملہ میں رہنمائی فرمائیں گے۔اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریاست اگر توہین رسالت اور توہین ختم نبوت کے ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کرے گی تو اس قسم کے واقعات تو ہوں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.