بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر کرداراداکررہے ہیں، نور محمد دمڑ

0 105

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک )سینئر صوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاہے کہ وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میںبلوچستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے اور بلوچستان کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے موثر کرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد روانگی سے قبل بی اے پی کے کارکنوں عہدیداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اسلام آباد میں موجود ہے

اور وفاقی حکومت سے صوبے میں مزید ترقیاتی پروجیکٹ کی منظوری اور بارڈرز کے مسائل کو حل کےلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ میں بھی اسلام آباد جارہا ہوں جہاں پر مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علا¶ہ این ایچ اے حکام سے ملاقات کرکے ہرنائی کوئٹہ ،ہرنائی سنجاوی روڈ کی تعمیر کو معیاری اور ملک کے دیگر نیشنل ہاویز کی طرز پر تعمیرکو یقینی بنانے اور دونوں روڈ جوکہ اربوں روپوں کے پروجیکٹ ہے جس کی نگرانی این ایچ اے کی زمہ داری ہے این ایچ اے حکام کو روڈ کی تعمیر کی نگرانی کےلئے انجینئرنگ ٹیمیں بجھوانے اور تعمیراتی کےلئے سائیڈ پر موجودگی اور انجینئرز کی نگرانی میں دونوں روڈ کی تعمیر کو معیاری ،پی سی ون کے مطابق یقینی بنائے گے

انہوں نے کہاکہ ہرنائی کوئٹہ ،ہرنائی پنجاب قومی شاہراہیں ہرنائی تا کچ موڑ ،ہرنائی تا سنجاوی کی معیاری تعمیر سے ضلع ہرنائی کی زراعت ،مودنیات کو فروغ ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور عوام کو روزگار ملے گا ،اس کے علا¶ہ خانی کراس تا زیارت ڈبل وے شاہراہ کی تعمیر زیارت تا سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کی منظوری ہوچکی ہے جبکہ سنجاوی تا لورالائی روڈ پر تعمیر آتی کام جاری ہے اسکے ہرنائی سبی روڈ اور ہرنائی ڈومیرہ زیارت روڈ کی تعمیر کےلئے آنے والے وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا انہوں نے کہاکہ شاہراہوں کی تکمیل سے حلقے کے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے اور دونوں اضلاع کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہوگاسینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبے ہے

جس میں غفلت ولاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کرونگا انہوں نے کہاکہ حلقہ انتخاب سمیت بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کےلئے وزیراعلی کی قیادت میں بلوچستان تمام تر اقدامات اٹھارہے ہیں حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کی ترقی دلانے میں ذاتی طور پر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے پشتون بیلٹ کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کےلئے خصوصی پیکج کا وعدہ کیا ہے پیکج کی منظوری سے پشتون بیلٹ کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.