کسی کو صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، نور محمد دمڑ

0 371

کراچی (امروز ویب ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خزانہ حاجی محمد نورمحمد خان دمڑ نے کوئٹہ قندھاری بازار میں دہشت گردوں کی جانب سے معصوم بے گناہ لوگوں پر دھماکہ کرکے نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے والے دہشت گردوں کا صفایا کرنے تک انکے خلاف کارروائیاں جاری رہے گا

کراچی و کوئٹہ دھماکوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ او افسوس ہوا ان خیالات کااظہار انہوں نے کراچی سے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا صوبائی وزیر نے کہاکہ بے گناہ لوگوں کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کو انکے انجام تک پہنچائے گے صوبائی حکومت ،عوام اور فورسز صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کےلئے سب ایک پیج پر ہے

اور موجودہ حکومت نے صوبے میں قیام امن اور عوام کی جان ومال کو تحفظ فراہم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہی ہیں کسی کو صوبے کی پرامن حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کراچی میں ہونے والے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اور کوئٹہ دھماکوں میں جانبحق افراد کے غمزادہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہے انہوں دھماکوں جان بحق افراد کےلئے بلنددرجات کےلئے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.