حبا بخاری، آریز احمد کی شادی کا آغاز ہوگیا

0 185

کراچی (امروز ویب ڈیسک)پاکستان کی خوبرو فنکار جوڑی، اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد کی بھی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے۔حبا بخاری کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام پر اپنی چند خوبصورت تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں وہ سرسوں کے رنگ کی خوبصورت فراک اور پھولوں کا زیور پہنے نظر آ رہی ہیں

۔حبا بخاری کی جانب سے اس تصویر کے کیپشن میں صرف ’ہیلو ‘ لکھا گیا ہے۔حبا بخاری کی ان تصویروں سے متعلق ا±ن کے مداحوں کا ماننا تھا کہ یہ ا±ن کے کسی نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں ہو سکتی ہیں لہٰذا اب حبا بخاری کی جانب سے خود اپنی مایوں اور جَلد شادی ہونے سے متعلق تصدیق کی گئی ہے

۔دوسری جانب حبا بخاری کے دوست سے جَلد ہی سیئاں بننے والے اداکار آریز احمد کی جانب سے بھی اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر حبا بخاری کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔آریز احمد کی جانب سے شیئر کی گئی یہ تصویر ا±ن کی مہندی کی رسم سے لی گئی ہے

جس میں جَلد ہی ایک ہونے والی یہ خوبصورت فنکار جوڑی چہرے پر ابٹن اور ہاتھوں میں مہندی لگائے بیٹھی ہوئی ہے۔آریز احمد کا اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ تمہاری اور میری کہانی کی طرح یہ ہوا مایوں، اچانک اور خوبصورت۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.