نومنتخب سینیٹرز اور خصوصاً بی این پی سے بلوچستان کے عوام کو بہت امیدیں وابسطہ ہیں، اسد سفیر شاہوانی

0 95

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی اور انجینئر زاہد رند نے اپنے ایک بیان میں بی این پی کے نومنتخب سینیٹرز محمد قاسم رونجھو اور میڈم نسیمہ احسان شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے نومنتخب سینیٹرز سینیٹ میں بلوچستان کے محرومیوں اور پسماندگی پر موثر انداز آواز بلند کرکے بلوچستان کی نمائندگی کا حق ادا کریں گے

انہوں نے کہا کہ نومنتخب سینیٹرز اور خصوصاً بلوچستان نیشنل پارٹی سے بلوچستان کے لوگوں کو بہت امیدیں وابسطہ ہیں اور بلوچستان کے عوام بی این پی کو اپنا نجات دہندہ جماعت سمجھ کر پارٹی پر اعتماد کا اظہار کررہی ہیں

انھوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے جملہ مسائل کو ایوانوں میں جس دلیل اور دلیری سے پہنچا رہی ہیں وہ لائقِ تحسین ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچستان کے حقوق کی جنگ لڑرہی ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.