اے این پی ہی پشتون خواوطن کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے، مابت کاکا

0 157

جو دراصل انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمتگارتحریک کی تسلسل کی حیثیت سے صدسالہ جہدکو سیاسی وسائنسی بنیادوں پربڑی کامیابی سے اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے تگ ودو کرہی ہے ،مابت کاکا
پشین(امروز ویب ڈیسک)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ہی پشتون خواوطن کی نمائندہ قومی سیاسی جمہوری جماعت ہے جو دراصل انجمن اصلاح الافاغنہ خدائی خدمتگارتحریک کی تسلسل کی حیثیت سے صدسالہ جہدکو سیاسی وسائنسی بنیادوں پربڑی کامیابی سے اپنی منزل مقصود تک پہنچانے کیلئے تگ ودو کرہی ہے صدسالہ جہد شہدااور اکابرین کی قربانیوں منظم فعال تنظیمی ربط کی مرہون منت ہے لہذا کارکن اور ذمہ داران تنظیم کو فوقیت دیتے ہوئے جدوجہد کو تیز تر کردیں۔

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا صوبائی نائب صدراصغرعلی ترین ضلعی صدر عبدالباری کاکڑتحصیل پشین صدرعبدالخالق کاکڑ اراکین مرکزی کمیٹی عبیداللہ عابدسیدامیرعلی عبدالباری کاکڑضلعی جنرل سیکرٹری صادق کاکڑعبدالبارغرشین غیاث باتورنے تحصیل پشین کےزیراہتمام تربیتی ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئےکیاجس کی صدارت تحصیل صدر عبدالخالق کاکڑ نے کی پہلے سیشن میں شرکا نے پارٹی فعالیت مجوزہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری بنیادی یونٹوں کے تنظیمی دوروں اولسی رابطہ مہم بارےسیرحاصل بحث کی اورپارٹی مزید فعالیت سے متعلق مختلف تجاویزاورآراپیش کی گئیں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بنیادی یونٹوں کے کارکنوں کی تربیتی نشستیں کلیدی اہمیت کی حامل ہے

کسی بھی سیاسی جماعت میں بنیادی یونٹ کی اہمیت وافادیت سے انکارممکن نہیں اور یہ ریڈھ کی ہڈی سی حیثیت رکھتا ہے عوامی نیشنل پارٹی کو یہ امتیازحاصل ہے کہ وہ جس طرح خطے اورملک میں جمہوریت کی حامی رہی ہے اسی طرح وہ اپنی جماعت کے تنظیمی ڈھانچوں میں بھی مکمل جمہوری عمل پریقین رکھتی ہے مرکز سے لیکرصوبوں اضلاع تحصیل اوربنیادی یونٹ تک مکمل جمہوری رائےاور شفاف جمہوری طریقہ کارکو فوقیت حاصل ہے اوریہ تمام مراحل آئینی طریقہ کارکے تحت سرانجام پاتاہے مقررین نے کہا کہ بہت ساری جماعتیں جمہوریت جمہوریت کی راگ الاپ کر نہیں تھکتی لیکن اپنی جماعتوں میں جمہوری رائے اورکلچر پروان چڑھانے میں ناکام ہے لہذا عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور ذمہ داران اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بروقت اداکرکے مجوزہ بلدیاتی انتخابات مردم شماری بارےبھرپور آگاہی مہم کو کامیابی سے ہمکنارکرائیں اس موقع پر مختلف بنیادی یونٹوں کے تنظیمی دوروں کاشیڈول جاری کیاگیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.