بی این پی ایک اصولی نظریاتی اور فکری سیاسی قوم وطن دوست جماعت ہے، موسی بلوچ، غلام نبی مری
ہمیشہ صوبے میں آباد اقوام کے اجتماعی قومی مفادات کو اولیت دیکر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے کیلئے جدوجہد کی ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں کا خطاب
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ بی این پی ایک اصولی نظریاتی اور فکری سیاسی قوم وطن دوست جماعت ہے جس نے ہمیشہ صوبے میں آباد اقوام کے آجتماعی قومی مفادات کو اولیت دیکر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے کیلئے جدوجہد کی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوئی، یہاں کے اقوام بلا رنگ و نسل مذہب زبان کے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں متحد ہوکر کوئٹہ میں جاری
بی این پی کی تنظیم سازی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر صوبے کی دولت ساحل وسائل واق و اختیار حقیقی حق حکمرانی کی جدوجہد کو تقویت دیں ۔
ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ھیومن رائیٹس سیکریٹری موسی بلوچ، مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلعی آرگنائزر غلام نبی مری، ڈپٹی آرگنائزر میر جمال لانگو، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین ملک مہی الدین لہڑی، میر نصیر مینگل، ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، نسیم جاوید ھزارہ، شکاری ستار بلوچ، اور ملک شارین لہڑی نے کوئٹہ میں جاری تنظیم سازی مہم کے حوالے سے کلی حاجی شیر محمد مری مرحوم میاں غنڈی میں نئے یونٹ کی قیام کے موقعے پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ بی این پی کوئٹہ کے سب سے بڑی پارلیمانی سیاسی اور تنظیمںی جماعت ھے جس میں کوئٹہ کے تمام اقوام، مذہب اور طبقاتءفکر کی مو¿ثر نمائندگی موجود ہیں پارٹی کی حقوق کی حصول کیلئے سیاسی جمہوری جدوجہد کا بنیادی مقصد استحصالی پالیسیوں کا راستہ روک کر یہاں لوگوں کو ترقی و خوشحالی سے آراستہ کرکے انکے گھروں کے دہلیز تک انصاف کی فراہمی کو ممکن بنانا ھے جس انداز میں لوگ جوق در جوق پارٹی کی تنظیم سازی عوامی رابطہ مہم یونٹ سازی اور نئے ممبر شپ کارڈ کی حصول کی مہم میں دلچسپی اور جوش و جذبے میں اضافہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ پارٹی کی بیانیہ حصولی موقف نظریاتی اور فکری سیاست پر انکھے بند کر کے اپنا اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کو اپنا ترقی و خوشحالی کی مستقبل ضمانت سمجتے ھیں
اس موقعے پر نئے یونٹ کی قیام کیلئے شکاری ستار بلوچ کی سربراہی میں تین رکنی الیکشن کمیٹی کی قیام عمل میں لایا گیا جس میں میر نصیر مینگل اور ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ممبر نامزد ھوے الیکشن کمیٹی نے یونٹ کے انتخابات کروائے نتائج کے مطابق بی این پی کلی حاجی شیر محمد مری مرحوم میاں غنڈی یونٹ کے سیکریٹری کے لیے عبدالخالق بلوچ،ڈپٹی یونٹ سیکریٹری کے لیے گل میر بلوچ، اور ضلعی کونسلران کے لیے عبدالمنان مری اور محمد عرفان بلوچ منتخب ھوے پارٹی کے رہنماو¿ں نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی کی پروگرام کو گھر گھر تک پہنچانے اور اپنے علاقے میں پارٹی کو مزید فعال اور متحرک بنانے کے لیے دن رات کو ایک کرکے لوگوں کے ساتھ ملکر جدوجہد کرینگے۔