پنڈورا لیکس کے انکشاف کے بعد وزیر اعظم تین وفاقی وزراء و معاونین سمیت مستعفی ہوجائیں، یعقوب ناصر
لورالائی(امروز ویب ڈیسک ) پی ڈی ایم کے رہنماءو مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد سابق وفاقی وزیر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہاہے کہ پنڈورا لیکس کے انکشاف کے بعد وزیر اعظم اپنے تین وفاقی وزرا ءو معاونین سمیت مستعفی ہوجائیں ملک سے غیر قانونی طور پر پیسے باہر کے ممالک منتقل کرنے والوں کو ملک کے اہم ترین سرکاری عہدوں پر برا جمان رہنے کا کوئی قانونی و آئینی حق حاصل نہیں ہے
۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم قوم کو ماضی میں لیکچر دیتے تھے کہ کہ ملک سے غیر قانونی طور پر سرمایہ بیرون ملک منتقل کرکے جائیدادبنانے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں اب انکے وزراء کی چوریاں پکڑی جارہی ہیں اب وہ جواب دیں انہوں نے کہا کہ ملک میں غیر اسلامی قانون سازی کیلئے راہ تلاش کی جارہی ہے مسلم لیگ ن گھریلوتشدد بل 18 سال سے کم عمر کے افراد کا اسلام قبول رنے پر پابندی دینی وقف املاک بورڈ جیسے غیر اسلامی قوانین کو پاس کرنے کی لابنگ کی جارہی ہے
اور لگ رہا ہے کہ مغربی دنیا کے کہنے پر ان قوانین کو حکومت صدارتی آرڈینینسکے زریعے لاگو کرنے جارہی ہے پاکستان اسلام کا قلعہ ہے ہم ائین کے تحت اسلام سے متصادم کوئی غیر اسلامی قانون سازی نہیں کرسکتے انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سیریس شکل اختیار کرچکی ہے عوام مہنگائی سے تنگ آچکے ہیں پی ڈی ایم ملک میں ائین کو تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیگی ہم ملک کو خطرے میں دیکھ رہے ہماری سلامتی اس وقت داو پر لگی ہوئی ہے مہنگائی کی اصل وجہ ائی ایم ایف ہے جو جعلی حکومت کو ڈکٹیٹ کررہی ہے
ملک کی بقاءو سلامتی کو نقصان پہنچانے والی حکومت کے سامنے دیوار بن کر کھڑے ہیں ملک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے تک ملک ترقی و خوشحالی سے محروم رہے گا قومی اسمبلی اور سینٹ کو بائی پاس کرکے تمام قانون سازی صدر ہاوس سے براہ راست آرڈینینس سے کی جارہی ہے جو کہ ایوانوں کی توہین ہے موجودہ حکومت تاریخ کی ناہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے عمران خان کو فیصلے کا کوئی اختیار ہی حاصل نہیں ہے سب کام اوپر سے ہو رہا ہے
انہوں نے کہا کہ ادویات کی نرخوں اور پیٹرول گیس بجلی کے بلز میں اضافہ سے عوام زمیندار ٹرانسپورٹ تاجرز کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے بھی درخواست کی کہ وہ ملک اور قوم کے بہتر مفاد میں حکومت کے خلاف فوری اور فیصلہ کن تحریک چلانے کا اعلان کریں ۔