گوادر دھرنے سے ہٹ کر بھی حکومت کی اپنی پالیسی اور وژن کے مطابق گوادر کے پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے، عبدالقدوس بزنجو

0 421

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس
کوئٹہ( امروز ویب ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیرصدارت امن وامان کی صورتحال کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا چیف سیکریٹری مطہر نیاز رانا آئی جی پولیس رائے محمد طاہر ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ ارشد مجید کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین ڈی آئی جی سپیشل برانچ ،ڈی سی گوادر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی

آئی جی پولیس نے اجلاس کو صوبے میں امن امان کی مجموعی صورتحال جبکہ کمشنر مکران نے گوادر دھرنے سے متعلق صورتحال پر بریفنگ دی اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اجلا س کو آگاہ کیا گیا کہ گوادر تحریک کے قائد مولانا ہدایت الرحمان کے تمام مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں حکومت نے دیگر آپشن ہونے کے باوجود صبر تحمل کے ساتھ دھرنے کے شرکاءسے مزاکرات کا عمل جاری رکھاہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی وزراءاور اعلیٰ حکام نے گوادر دھرنے کے شرکاءکے ساتھ مزاکرات کے چار راو¿نڈ کی اور مزاکرات میں طے پائے گئے امور پر عملدرآمد کا سلسلہ شروع ہے محکمہ ماہی گیری نے کوسٹ گارڈ اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے غیر قانونی ٹرالنگ کے خلاف موثر اقدامات کئے ہیں

اور غیر قانونی ٹرالنگ کا بہت حد تک سد باب کیا ہے اور اس میں ملوث افراد کو قید و جرمانے کی سزائیں دی جارہی ہیں اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ حکومت تمام اسٹیک ہولڈرز سے باہمی اعتماد کی فضا میں آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے تاہم دھرنے کے مطالبات میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ مناسب عمل نہیں ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت کی کوشش اور خواہش ہے کہ تمام امور کو باہمی اتفاق رائے سے حل کر لیا جائے مزاکرات کے لئے حکومت کے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ گوادر دھرنے سے ہٹ کر بھی حکومت کی اپنی پالیسی اور وژن کے مطابق گوادر کے پانی اور بجلی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے گزشتہ دنوں تربت میں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بارڈر ٹریڈ کھولنے کے لئے تمام امور طے پا گئیں ہیں جن پر جلد عملدرآمد کا آغاز ہونے جا رہا ہے اور اسکا فائدہ تربت گوادر پنجگور اور واشک کے عوام کو پہنچے گا انہوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ بیروزگاری تمام مسائل کی جڑ ہے

اگر اس مسئلہ کو حل نہ کیا گیا تو ملک دشمن بیروزگار لوگوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کر سکتے ہیں اس بات کے پیش نظر سرحدی علاقوں کے عوام کو تجارت کرنے کی خصوصی سہولت دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کے روزگار کا ہر صورت تحفظ کرینگے۔وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے 12 ناٹیکل میل کے سمندری حدود میں غیر قانونی ٹرالنگ کی مکمل روک تھام کو یقینی بنایا جائے وزیراعلیٰ نے کہا کہ سی پیک میں بلوچستان بلخصوص گوادر کے منصوبوں پر تیز رفتار عملدرآمد یقینی بنائیں گے

اور ساو¿تھ بلوچستان پیکج پر عملدرآمد سے بھی مکران میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی خواہشات کے احترام میں شاہراہوں پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا گیا ہے جبکہ عوام کی عزت نفس اور احترام کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ امن وامان کے قیام کے لیئے فورسز کی کاوشیں قابل ستائش ہیں جن سے امن کا قیام ممکن ہوا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.