عمران کس کھیت کی مولی ہے کہ انہیں بخشا جائے، حافظ حمد اللہ

0 212

حکومتی صف میں شامل لوٹے اور سیاسی خانہ بدوش ہجرت کی تیاریاں کررہے ہیں انکی تشکیل جہاں ہوئی یہ وہی بسیرا کرینگے
انکی سرپرستی کرنے والے اگر ان سے دست شفقت پھیر لیئے تو یہ بے چارے کسی یوسی کا بی ڈی کونسلر سیٹ بھی نہیں جیت پائیں گے

کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنمااور پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیاست سے روایات اقدار اور شائستگی کا جنازہ سیاسی خانہ بدوشوں نے نکالا فواد چوہدری اور ان جیسے لوٹے سیاسی قبلہ بدلنے کے بعد عمران کے کپڑے اتارنے میں دیر نہیں کرینگے ان لوگوں نے کل جن کے قصیدے پڑھے آج ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں عمران کس کھیت کی مولی ہے کہ انہیں بخشا جائے

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام ضلع لورالائی کے ضلعی رہنما صوبائی جنرل کونسل کے ممبر مولوی عبدالحکیم محمد اتمان خیل مولوی محمد رسول اخند زادہ عبدالرو¿ف مدنی لورالائی سے اور دیگر علاقوں سے آئے جماعتی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ جمعیت علمائ اسلام بند کمروں میں اقتدار کی بندر بانٹ کے قائل نہیں عوام کو حق رائے دہی کا مکمل اختیار دینا انکا آئینی و قانونی حق ہے اس پر ڈاکہ ڈالنا عوام اور ریاست کے ساتھ بدترین ظلم ہے

انہوں نے کہا کہ حکومتی صف میں شامل لوٹے اور سیاسی خانہ بدوش ہجرت کی تیاریاں کررہے ہیں انکی تشکیل جہاں ہوئی یہ وہی بسیرا کرینگے انکی سرپرستی کرنے والے اگر ان سے دست شفقت پھیر لیئے تو یہ بے چارے کسی یوسی کا بی ڈی کونسلر سیٹ بھی نہیں جیت پائیں گے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائ پر حکومتی وزرائ کی بے جا اور غیر مہذبانہ تنقید ناقابل برداشت ہے حکومت اپنے بے لگام باولوں کو لگام دیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.