قوم دھوکے باز حکمرانوں کو معاف نہیں کریگی، حافظ حمد اللہ
کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما اور پی ڈی ایم کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سابق سنیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ کردار اور عمل میں عمران خان علی بابا سے کم نہیں انکی نااہلی اور ناقص کارکردگی سےثابت ہوا کہ اقتدار سے قبل عوام سے کئے گئے تمام دعوے اور وعدے جھوٹے تھے قوم دھوکے باز حکمرانوں کو معاف نہیں کرےگی
ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلع اٹک پنڈیگھیب میں جمعیت علمائ اسلام کے زیراہتمام منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی? کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمائ اسلام کے دیگر رہنماو¿ں اور جید علمائ کرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سالوں میں سینکڑوں بار ظالمانہ جابرانہ حکومتی فیصلوں کی شدید گھبراہٹ کے باوجود نہ گھبرانے والی قوم آخر کب تک حکومتی ستم سہتی رہیں گی ملکی معیشیت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے
تاجر چھوٹے صنعتکار اور کاروباری حضرات ظالمانہ حکومتی ٹیکسوں اور بجلی گیس کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے متاثر ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ پاک افغان بارڈر کی بندش کی وجہ سے مقامی لوگ شدید اذیت اور مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں بلوچستانی عوام خصوصاً پاک افغان اور پاک ایران بارڈر پر آباد قبائل کا روزگار بارڈر سے منسلک ہیں بارڈر کی بندش مقامی آبادی کی معصوم بچوں کے منہ سے نوالہ چننے کے مترادف ہیں بارڈر کی بندش کا فیصلہ واپس لیاجائیں