معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے، گورنر بلوچستان

0 146

اسلام آباد/کوئٹہ (امروز ویب ڈیسک ) گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے بدھ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملاقات کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، خطے کے امن کے حوالے سے پاکستان کا کردار اور صوبوں کے درمیان روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا

اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کیلئے پائیدار امن کا قیام بنیادی شرط ہے خطے میں پائیدار امن کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے موجودہ حکومت میں وفاق اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں جس کو مزید مستحکم کرنے کی اشد ضرورت ہے

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ہم خطے میں رونما ہونے والی تمام معاشی و سیاسی تبدیلیوں سے خوب آگاہ ہیں۔دونوں رہنماﺅں نے بین الصوبائی روابط اور ہم آہنگی کو فروغ دینے اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا مثبت امیج اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.