معاشرہ عدل و انصاف کی پاسداری سے ہی مستحکم بنایا جا سکتا ہے، گورنر بلوچستان

0 210

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرہ عدل و انصاف کی پاسداری سے ہی مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔مقابلے کے امتحانات اور انٹرویوز میں میرٹ کو برقرار رکھنے اور حق کو حقدار تک پہنچانے میں بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا کلیدی کردار ہے.جوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انکی صلاحیتوں کو قومی مفادات کیلئے بروئے کار لانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہا رجمعہ کے روز بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین عبدالسالک خان کی قیادت میں بی پی ایس سی کے ممبران پر مشتمل وفد کی ملاقات

.ملاقات میں ادارہ کی کارکردگی، میرٹ کی پاسداری، امتحانات و انٹرویوز کا طریقہ کار اور آئندہ کا لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا.۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کمی ہرگز نہیں ہے مگر ضروری ہے کہ ان کو مواقع اور سہولیات فراہم کی جائے.انہوں نے کہا کہفخر کی بات ہے کہ ہمارے دیہاتی علاقوں کے طلبائ و طالبات محدود وسائل کے باوجود مقابلہ کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کر رہے ہیں

.بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین اور ان کی پوری ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ ادارے کو مزید بہتر اور شفاف بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں تاکہ حق کو حقدار تک پہنچانے کی راہ ہموار ہو سکیں. آخر میں چیئرمین سالک خان نے گورنر بلوچستان کو پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.