ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کسی بھی صورت تنہا نہیں ہیں، مشکل گھڑی میں ساتھ کھڑے ہیں، صالح بھوتانی

0 162

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماءرکن صوبائی اسمبلی سردار محمد صالح بھوتانی نے ہرنائی سمیت گرد نواح میں زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلے میں بڑی تعداد میں شہادتوں اور سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے پر دلی صدمہ پہنچا ہے آزمائش کی اس گھڑی میں ہمیں ایک قوم کی طرح کھڑا ہونا ہوگا،

یہاں جاری کردہ اپنے ایک بیان میں سرد ارمحمد صالح بھوتانی نے کہا کہ ہرنائی سمیت گرد ونواح میں زلزلے کے بعد ہمارے بھائی،بہن اور بچے آزمائش سے گزر ہے ہیں انہیں زیارت اور آواران کے زلزلوں کی طرح ایک بار پھر پوری قوم کے ساتھ کی ضرورت ہے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کسی بھی صورت تنہا نہیں ہیں ہم مشکل کی اس گھڑی میں انکے ساتھ کھڑے ہیں کسی بھی صورت انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے

انہوں نے کہا کہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کے لئے تیار ہیں پوری قوم بلخصوص بلوچستان کے عوام سے یہ اپیل ہے کہ وہ امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ہرنائی زلزلے کے متاثرین کو فوری طور پر ریلیف فراہم کیا جائے انہوں نے پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا کہ جنہوں نے فوری طور پر نہ صرف ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے بلکہ ساتھ ہی عوام میں راشن سمیت ضروری اشیاءتقسیم کر کے انکی مشکل کی گھڑی میں مدد کی ہے انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ریلیف کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار کھڑی ہے ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ادارے جلد ہی صورتحال کو بہتر بنائیں گے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.