ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے، وزیر اعظم

0 231

اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے۔ جمعرات کو وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر م±دیر خان نے ملاقات کی

جس میں معاونِ خصوصی نیشنل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر فیصل سلطان اور صوبائی وزیرِ صحت و خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا بھی شریک ہوئے ۔ملاقات میں وزیرِ اعظم کو صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

ڈاکٹر مدیر نے وزیرِ اعظم کو ڈاکٹرز کے انٹری ٹیسٹ ایگزام (MDCAT) اور نیشنل لائیسینسنگ ایگزام (NLE) کے بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فیصل سلطان کو ترجیحی بنیادوں پر ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھابے کی ہدایات جاری کیں۔وزیر اعظم نے کہاکہ ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں،پاکستانی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معترف ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.