نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں حکومت نے خود کو این آر او دے دیا، حافظ حمد اللہ

0 129

نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی، پیٹرول، دوائی چوروں کو تحفظ دے دیا، ترجمان پی ڈی ایم
اسلام آباد (امروز ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہاہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی آڑ میں حکومت نے خود کو این آر او دے دیا۔جاری کیئے گئے

بیان میں نیب ترمیمی آرڈیننس کے اجراءپر پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہاکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے کابینہ میں شامل آٹا، چینی، پیٹرول، دوائی چوروں کو تحفظ دے دیا۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے رنگ روڈ، مالم جبہ، بی آر ٹی اور ملین ٹری مافیاز کو بھی تحفظ دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کے ذریعے امپورٹڈ اور سیاسی خانہ بدوشوں پر مشتمل ٹیم کو احتساب سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نیب ترمیمی آرڈیننس کو یکسر مسترد کرتی ہے۔حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ 3 سال سے اپوزیشن کو این آر او نہ دینے کا کہہ کر اپنی کرپٹ ٹیم کو این آر او دے دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.