عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرینگے، نور محمد دمڑ

0 114

کوئٹہ(امروز ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی مرکزی رہنماءصوبائی وزیرخزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کے عوام کے تمام اجتماعی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے حلقے کے دونوں اضلاع میں جو بڑے درینہ اور عوام کے مشترکہ اجتماعی مسائل تھے انہیں حل کردیا گیا دیگر مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں زیارت ، ہرنائی کے دونوں اضلاع میں کئی سالوں سے مختلف محکموں میں خالی اسامیاں جن پر تعیناتیاں تعطل کاشکار تھے

ان اسامیوں کو اخبارات میں مشتہر کرکے سلیکشن کمیٹی کے زریعے بیروزگارنوجوانوں کو میرٹ پر روزگار فراہمی یقینی بنانے کےلئے کوشا ہوں سوا تین سال میں حلقے کے دونوں اضلاع میں مختلف محکموں میں سینکڑوں بیروزگار نوجوانوں کو میرٹ پر بلاتعصب رنگ ونسل اور سیاست بالاتر ہوکر سلیکشن کمیٹی کے زریعے تعینات کرکے روزگار دیا ہے مزید بھی ہماری کوشش ہے کہ دونوں اضلاع کے تمام محکموں میں نئے اسامیوں کی منظوری کرکے حلقے کے تعلیم نوجوانوں کو روزگارفراہم کرینگے

کوئٹہ مبارک چوک سپنی روڈ پر دستی بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے بیرونی عناصر کے اسپانسر شدہ دہشتگردوں کے ایسے بزدلانہ حملوں کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہے،دہشتگردوں کو ملک میں مشکلات کے بعد حاصل ہونے والے امن کو کسی بھی صورت سبوتاژ کرنے نہیں دیا جائیگا،حملے زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کےلئے دعاگو ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے سول سیکرٹریٹ میں زیارت، ہرنائی ، سنجاوی کے نوجوانوں اور پارٹی کارکنوں کے وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حلقے کے عوام ہمارے سواسالہ دور اقتدار میںتبدیلی محسوس کرچکے ہونگے میں حلقے کے دونوں اضلاع کی ترقی کیلئے وفاقی وصوبائی حکومت کی پی ایس ڈی پی میں دونوں اضلاع کی عوام کی فلاح و بہبود کے کئی منصوبے شامل کئے جنکے تکمیل سے دونوں اضلاع ترقی کی راہ پرگامزن ہونگے

انہوں نے کہاکہ زیارت وہرنائی کی پسماندگی کے ذمہ دار پشتون قوم پرست و مذہبی جماعتیں ہے جنہوں نے اپنے دوراقتدار میں عوامی مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی جس کی وجہ سے دونوں اضلاع کے عوام گوناگوں مسائل سے دوچار ہے انہوں نے کہاکہ دونوں اضلاع کی ترقی وخوشحالی کیلئے کوشاں ہے

عوام نے جس اعتماد کااظہار کیاہے انہیں ٹھیس نہیں پہنچائے گے بلکہ انکے اعتماد پرپورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگے، عوام سے جھوٹے وعدے نہیں کرینگے عوام سے جووعدے کئے تھے انہیں عملی جامعہ پہناکرمرحلہ وار عمل درآمد کررہے ہیں صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہماری اولین ترجیحی اپنے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے جس کیلئے دن رات کوشاں ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.